نئی دہلی،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ساتویں پے کمیشن کے تحت مرکزی سرکار کے ملازمین اور پنشنرکے منگائی بھتے میں دوفیصد کا اضافہ کیا گیا ہے وزیراعظم نریندر مودی کی زیر ِصدارت کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا گیا ۔مرکزی سرکار کے ملازمین کا مہنگائی بھتہ دو فیصد بڑھ کر اب نو فیصد ہو جائے گا ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اضافہ مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کے لئے بھی لاگو ہو گا۔پہلی جولائی سے یہ لاگو ہوگا اور اس سے سرکاری خزانہ پر 6112.20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور رواں مالی سال میں خزانے پر اس کا 4070.80 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ اس مہنگائی بھتے سے مرکزی سرکار کے 48.41 لاکھ ملازمین اور 62.3 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گئے ۔